پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح و رات دھند کی پیشگوئی
11-29-2025
(ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح و رات دھند کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں دھند میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک موسم کے زیرِ اثر رہے، جبکہ پہاڑی خطوں میں شدید سردی برقرار رہی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چند میدانی اضلاع میں دھند بھی چھائی رہی۔ درجہ حرارت کے لحاظ سے سب سے زیادہ سرد مقام اسکردو رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔