گھر والوں کی غیرموجودگی میں گھروں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
11-29-2025
(لاہور نیوز) پولیس نے گھر والوں کی عدم موجودگی میں گھروں کا صفایا کرنے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان احمد اور شکیل مختلف علاقوں میں گھروں کی ریکی کرتے تھے اور موقع ملتے ہی گھر کا تالا توڑ کر قیمتی سامان چوری کر لیتے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے فریج، اے سی، واٹر کولر، نقدی، دیگر گھریلو سامان اور چوری شدہ رکشہ برآمد کیا، حکام کے مطابق دونوں ملزمان اب تک لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فروخت کر چکے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔