محکمہ سکول ایجوکیشن کا ٹیچرز لائسنسگ کے اجرا کا فیصلہ

11-28-2025

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سال 2026 میں ٹیچرز لائسنسگ کے اجرا کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سرکاری اورپرائیویٹ دونوں اساتذہ کیلئےلائسنس لینالازمی ہوگا،ٹیچرلائسنس کی سمری منظوری کیلئےصوبائی کابینہ کوبھجوائی جائےگی، عارضی اساتذہ کےکنٹریکٹ میں اضافہ بھی لائسنس کی بنیادپرہوگا،ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا،ٹیسٹ پاس کرنے والے ہی تدریسی لائسنس حاصل کرسکیں گے۔ ٹیچنگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ کی ذمے داری پیکٹاء کے ذمہ ہو گی، محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ تدریسی معیاربہتربنانےکیلئےلائسنسنگ سسٹم متعارف کروایاجارہا ہے۔