سینیٹر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا پکڑا گیا
11-28-2025
(لاہور نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے کارروائی کے دوران سینیٹر بن کر نوسربازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت عبداللہ اقرار کے نام سے ہوئی ،ملزم سینیٹر بن کر شہریوں لوٹتا تھا، گرفتار ملزم عبداللہ اقرار کا تعلق صوابی سے ہے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دھوکہ دہی اور شناخت چوری کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جعلی سینیٹر بننے والے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔