اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے،انسان ہوں کبھی کبھار فیل ہوجاتے ہیں،بابراعظم
11-28-2025
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے۔
سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کے لیے بہت ہی مختلف احساس ہوتا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ میں بطور کھلاڑی ملک کی نمائندگی کروں اور یہ میرا وقت ہے۔کیون پیٹرسن نے سوال کیا کہ اے بی ڈی ویلیئرز آپ کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تو میں کون سے نمبر پر ہوں، دوسرے یا تیسرے؟ جس پر بابر اعظم نے کہا کہ ’نہیں چھٹے یا شاید ساتویں‘۔ بابر کے جواب پر دونوں نے زوردار قہقہہ لگایا۔بابر اعظم نے کہا کہ مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے۔ میں انسان ہوں، کبھی کبھار ہم فیل ہوجاتے ہیں لیکن اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے۔