سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز تشکیل دینے کا حکم

11-28-2025

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی میں بچوں اور اساتذہ کو بطور ممبر شامل کیا جائے گا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کریکٹربلڈنگ سوسائٹیز بنانے کا مقصد سٹوڈنٹس میں اخلاقی و سماجی اقدار کا فروغ ہے، کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے خلاف اپنا کردار بھی ادا کرے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کو گائیڈ لائنز کے مطابق احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، جاری کردہ مراسلے کے مطابق کردار سازی سرگرمیوں کو روزمرہ و ماہانہ شیڈول کا حصہ بنایا جائے، ساتھ ہی تمام پرنسپل اور ہیڈز کو فوری کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی تشکیل دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔