ٹریفک حادثہ میں طالبعلم سمیت پنجاب یونیورسٹی کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق

11-28-2025

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل گیٹ نمبر 4 کے سامنے ٹریفک حادثہ میں یونیورسٹی کا طالبعلم اور گارڈ جاں بحق ہو گئے۔

روڈ کٹ پر دونوں افراد کی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں ایم بی اے کا طالب علم جنید اعجاز اور یونیورسٹی گارڈ محمد اعجاز جان کی بازی ہار گیا۔  رجسٹراریونیورسٹی نے7 اکتوبر کو سی ٹی او کو گیٹ نمبر 4 کے سامنے یو ٹرن بند کرنیکا خط لکھا تھا، رجسٹرار کے خط میں گرین بیلٹ ختم کر کے ٹرن بنانے پر خطرات کی نشاندہی کی گئی جبکہ اس بابت سی ٹی او لاہور کو بھی ممکنہ ٹریفک حادثات سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔