عوامی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، سی سی پی او
11-28-2025
(ویب ڈیسک) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ عوامی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قبضہ مافیا، غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی اور منشیات فروشی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سی سی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کرتے ہوئے عوامی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، جو لوگ دوسروں کی جائیداد یا زمین پر ناجائز قبضہ کرتے ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جا سکے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے منشیات کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کُومبنگ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرنے کیلئے بیک ٹریک کے ذریعے کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں۔