کوٹ لکھپت میں لڑائی کے دوران فائرنگ، 2 افراد زخمی

11-28-2025

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 32 سالہ جابر اور 28 سالہ نعمان شامل ہیں، فائرنگ کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس  نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی وجوہات اور اس کے پس منظر میں ہونے والے جھگڑے کی تفصیلات جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس واقعے کی بنیاد پر پولیس  نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کیلئے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔