ای چالان ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی، 1282 گاڑیوں سے جرمانہ ریکور

11-28-2025

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے ای چالان ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1282 گاڑیوں سے جرمانہ ریکور کر لیا۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ ہم  نے یہ کارروائی اس عزم کے تحت کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی چاہے سرکاری گاڑی کرے یا عام شہری، ہم اس پر کارروائی کریں گے، اگر ہم خود قوانین کا احترام نہیں کریں گے تو عام شہری سے یہ توقع کیسے کر سکتے ہیں کہ وہ ان قوانین کی پیروی کریں گے؟ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران کو ان کی محکموں کی ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے جرمانوں کی ادائیگی کے حوالے سے خطوط بھی لکھے جا چکے ہیں تاکہ اس عمل کو مزید فعال اور شفاف بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے واضح کیا کہ ای چالان ڈیفالٹر گاڑی چاہے سرکاری ہو یا عام شہری کی، اگر اس پر جرمانہ ادا نہ کیا جائے تو گاڑی کو تھانے میں بند کیا جا سکتا ہے، یہ کارروائیاں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کی جا رہی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی چھوٹ نہ ملے، چاہے وہ سرکاری افسران ہوں یا عام شہری۔