لاہور ہائیکورٹ: ضمانت خارج ہونے پرفریقین گتھم گتھا، ملزم کے فرارکی کوشش ناکام

11-28-2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ سے اقدام قتل کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد مدعی پارٹی نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اقدام قتل کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد احاطہ عدالت میں فریقین کے درمیان  جھگڑا ہو گیا ، ضمانت خارج ہونے کے بعد کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی فریقین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔ مدعیوں نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش پراسے قابو کر لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں فریقین کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں جسٹس طارق ندیم نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سندر میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔