وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے

11-27-2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے۔

لندن کے لوٹن ائر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور پاکستان ہائی کمشنر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اگلے تین روز لندن قیام کریں گے۔