لاہور: نابینا شہری کا خون عطیہ، کمسن بچی کی جان بچ گئی
11-27-2025
(لاہور نیوز) بینائی سےمحروم شہری نےخون عطیہ کر کے انسانیت کی روشن مثال قائم کر دی، لاہور چلڈرن ہسپتال میں بچی کو ’’او‘‘نیگیٹو خون کی فوری ضرورت تھی۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن15 کال پر ورچوئل بلڈ بینک ٹیم نے فوری کارروائی کی، ورچوئل بلڈبینک ڈیٹا بیس میں موجود نابینا ڈونر کا رابطہ فوری بچے کے اہلِخانہ سےکروادیاگیا۔ سیف سٹی نے شعیب احمد کو برانڈ ایمبیسیڈر اور انعام سے نوازا، نابیناشہری شعیب احمد نے بتایا کہ اُس کا غریب گھرانےسےتعلق ہے۔ ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں24گھنٹےسروس مسلسل فراہم کی جا رہی ہے، شہری خون کاعطیہ دیکرانسانی زندگیوں کوبچانےمیں اپناکرداراداکریں۔