جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور

11-26-2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان 27 نومبر کو متفرق درخواست پر سماعت کرینگے، گزشتہ روز مرکزی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی تھی۔ درخواست گزار میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر کر رکھی تھی۔