پنجاب: کمرشل مراکز اور شاپنگ مالز میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن لازمی قرار
11-26-2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے صوبائی ماحولیاتی ادارے (EPA) نے صوبے بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور تعلیمی اداروں میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن لازمی کرنے کا اعلان کر دیا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ جن مراکز میں یہ سہولت نہ ہوگی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، نئے آرڈرز کے مطابق پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ الگ بن رکھنا ضروری ہو گا اور یہ بن تمام تجارتی مقامات و تعلیمی اداروں میں نمایاں جگہوں پر نصب کیے جائیں گے۔ EPA کا کہنا ہے کہ غیر علیحدہ کچرا ویسٹ مینجمنٹ پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے، اس لیے سورس پر سگریگیشن لازمی ہے تاکہ ماحولیات کی حفاظت اور کچرے کے موثر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔