اسلام پورہ: تیز رفتار کار کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق، خاتون ڈرائیور گرفتار
11-26-2025
(لاہور نیوز) اسلام پورہ کے علاقہ بند روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار 70 سالہ عبد الرزاق ساندہ کا رہائشی تھا، خاتون ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی گئی، رائمہ خرم کار چلا رہی تھی کہ اسی اثناء میں ایک معمر شہری سڑک پار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔