پرائیویٹ سکولوں کا لاہور بورڈ سے الحاق میں تاخیر پر سیکرٹری بورڈ کا موقف
11-26-2025
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے سیکرٹری رضوان نذیر نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کے الحاق میں تاخیر کے حوالے سے بورڈ کی طرف سے سپرائز دورے کیے جاتے ہیں تاکہ سکولوں کی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سکولوں کو پہلے سے اطلاع دی جائے تو وہ مانگ تانگ کر سہولیات پورا کر لیتے ہیں، سیکرٹری نے بتایا کہ الحاق کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے پی بی سی سی سے تاریخ میں توسیع کی اجازت بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کے دوران کسی بھی طالبعلم کا سال ضائع نہیں ہو گا۔