ریلوے سیلونز کے کرایوں میں واضح کمی کر دی گئی

11-26-2025

(لاہور نیوز) وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت پر ریلوے سیلونز کے کرایوں میں واضح کمی کر دی گئی۔

کراچی سے راولپنڈی ریلوے سیلون کا کرایہ 5 لاکھ روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 72 ہزار کر دیا گیا، کراچی سے لاہور کا کرایہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم کر کے ڈیڑھ لاکھ کر دیا گیا۔لاہور سے راولپنڈی ریلوے سیلون کا کرایہ 1 لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 44 ہزار کر دیا گیا۔ سیلون کی بکنگ ڈویژنل دفاتر سے بھی کی جا سکے گی، ہیڈکوارٹرز سے بکنگ کیلئے چیف کمرشل منیجر کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔