باٹا پور: چھری کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
11-26-2025
(لاہور نیوز) باٹا پور کے علاقہ میں ایک شخص کو چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اندھے قتل میں ملوث ملزم محمد عمر ولد منیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا پولیس ٹیموں نے جدید تفتیش سے محمد اسلم نامی شخص کو قتل کرنے والے ملزم کا سراغ لگایا ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے رقم کے تنازع پر قتل کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری، قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں، شہریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث افراد کا ٹھکانہ جیل ہے۔