پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار،لاہور کا پہلا نمبر
11-26-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور پہلے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 331 ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، قصور میں اے کیو آئی 327 اور نارووال میں 313 کو چھوگیا جبکہ شیخوپورہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 292 ریکارڈ کی گئی۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا چھٹا اور کراچی کا 14 واں نمبر ہے۔ ادھر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک بند کردی گئی۔