آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

11-25-2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا, آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچزبھارت کے 8 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، نمیبیا، نیدر لینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا ، آئرلینڈ ، عمان ،سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ سی میں بنگلہ دیش ، انگلینڈ ، اٹلی ، نیپال اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل کی گئیں اورگروپ ڈی میں افغانستان ، کینیڈا ، نیوزی لینڈ ، ساؤتھ افریقہ ، یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ پہلا میچ پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کولمبو میں 7 فروری کو ہو گا، ایونٹ میں بھارت کی ٹیم اپنا پہلا میچ ممبئی میں امریکہ کیخلاف کھیلے گی۔پہلا سیمی فائنل کولکتہ اور دوسرا سیمی فائنل کولمبو میں 4 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں پاکستان کا میچ 15 فروری کو بھارت کیساتھ کولمبو میں ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ 8 مارچ کو احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائیگا جبکہ سی ای او آئی سی سی نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا ٹرافی ٹور یکم دسمبر سے شروع ہو گا۔