لاہور: سوئی ناردرن کا مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے عارضی گیس بند کرنےکا فیصلہ
11-25-2025
(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں عارضی گیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقہ گجومتہ اور اطراف کے علاقوں میں 12گھنٹے گیس فراہمی معطل کی جائےگی، آج رات 10سے لیکر بدھ کی صبح 10بجے تک گیس فراہمی معطل ہو گی، ایس ایم ایس تھری کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے گیس معطل رہے گی۔ رحمت کالونی، اٹاری سروبہ، یوحنا آباد اور نشتر کالونی میں گیس فراہمی معطل رہے گی جبکہ صوفیہ آباد، عارف ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔