لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کا استعفی منظور

11-25-2025

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کا استعفی منظور کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی لسٹ سے جسٹس شمس محمود مرزا کا نام نکال دیا گیا، جسٹس شمس محمود مرزا کے استعفی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 43  رہ گئی ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی۔