نوکرانی 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر کا صفایا کر گئی

11-25-2025

(لاہور نیوز) سینٹ میری کالونی میں ایک ملزمہ نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک گھر کا صفایا کر دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ مذکورہ گھر میں گزشتہ دو ماہ سے کام کر رہی تھی اور اس  نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔ چند روز قبل ملزمان  نے گھر سے 8 تولے سونا اور 3 لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈز چوری کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس نے خاتون ملزمہ کو ککڑ گاؤں سے گرفتار کر لیا اور اس کی نشاندہی پر اس کے دو ساتھیوں عثمان اور شاہد کو کاہنہ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈز، 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 2 پستول برآمد کئے گئے۔ پولیس  نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واردات میں ملوث دیگر افراد کا بھی پتا چلایا جا سکے۔