موٹر سائیکل سواروں کیلئے نئی شرط، پیچھے بیٹھے افراد کو بھی ہیلمٹ پہننا لازمی

11-25-2025

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کیلئے نئی پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت اب پیچھے بیٹھے افراد کو بھی ہیلمٹ پہننا ہو گا، ورنہ ای چالان کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ اگر موٹرسائیکل پر دو افراد بیٹھے ہیں تو صرف ڈرائیور کو ہی نہیں بلکہ دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ضروری ہو گا، اگر پیچھے بیٹھے افراد  نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ان کے خلاف ای چالان جاری کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن رائیڈرز کو بھی متنبہ کیا کہ وہ اپنے ساتھ اضافی ہیلمٹ لازمی رکھیں، بصورت دیگر ان کا بھی چالان کیا جائے گا، انہوں  نے خبردار کیا کہ چالان کی رقم 500 روپے نہیں، بلکہ پورے 5000 روپے تک ہو سکتی ہے۔ حکام  نے شہریوں کو محفوظ سفر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ صرف قانون کی پاسداری کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ سڑک پر ہونے والے حادثات میں سر کے چوٹوں سے بچاؤ کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔