سکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

11-25-2025

(ویب ڈیسک) پنجاب میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کے شیڈول میں ایک اور تبدیلی کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کر دی گئی ہے، نئی تاریخ کے مطابق امیدوار 26 نومبر 2025 تک اپنی آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق میرٹ لسٹس کی اشاعت یکم دسمبر 2025 کو سکولوں کے نوٹس بورڈز پر لگی ہوں گی، شکایات کا ازالہ تحصیل لیول کمیٹی کی جانب سے 2 سے 3 دسمبر 2025 تک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز 4 دسمبر 2025 کو ہوں گے اور فائنل میرٹ لسٹ کی اشاعت 5 دسمبر 2025 کو صبح 10 بجے پورٹل اور سکولوں کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کی جائے گی۔