پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دینے کی تیاری
11-24-2025
(لاہور نیوز) پنجاب رولزآف بزنس میں بڑےپیمانےپرترامیم کامسودہ تیار کر لیا گیا، صوبےمیں دینی مدارس کی رجسٹریشن ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دینےکی تیاری جبکہ صوبے میں دینی مدارس کی رجسٹریشن ودیگرمعاملات محکمہ داخلہ دیکھےگا۔
سوسائٹیزرجسٹریشن ایکٹ1860کی ذمہ داری ہوم ڈیپارٹمنٹ کےحوالےکرنیکی تجویز دی گئی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سےپرانی شق (ڈی) ختم کرنےکی سفارشات کی گئیں، سکول ایجوکیشن سے مدارسِ کے انتظامی معاملات واپس لیےجائیں گے، ترمیمی مسودہ جلد کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔ منظوری کے بعد محکموں کے اختیارات میں نمایاں تبدیلیاں ہوں گی، مدارس کے انتظامی امور کی ازسرِنو تقسیم کی تجاویز ایوان وزیر اعلیٰ سے موصول ہوئیں، تبدیلیوں کا مقصد محکماتی دائرہ کار کو واضح اور مؤثر بنانا ہے۔