سکولز، کالجز اور ہسپتالوں کی ناقص بسیں اب نہیں چلیں گی

11-24-2025

(لاہور نیوز) محکمہ ماحولیات نے شہر کے سکولز، کالجز اور ہسپتالوں کی ناقص اور خستہ حال بسوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ نے ہدایت کی ہے کہ طلبا اور سٹاف کو لے جانے والی تمام بسیں معیار پر پورا اتریں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ کے مطابق دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور سرکاری و پرائیویٹ اداروں کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے، ڈی جی عمران حامد شیخ  نے کہا کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ کی ہنگامی انسپکشن اور مرمت فوری مکمل کی جائے۔ محکمہ نے واضح کیا کہ ماحول دوست نہ ہونے والی گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور غیر معیاری گاڑیاں پکڑی گئیں تو جرمانہ کے ساتھ گاڑی بھی قبضے میں لی جائے گی، یہ اقدامات انسداد سموگ مہم کے تحت سخت ترین کارروائی کے طور پر کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں ہوا کی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔