گلوکار علی ظفرکانیا سنگل اور میوزک ویڈیو’’ ظالم نظروں سے ‘‘ریلیز
11-24-2025
(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا سنگل اور میوزک ویڈیو ظالم نظروں سے ریلیز کردیا۔
لاس اینجلس میں فلمایا گیا یہ ویڈیو رنگین ریٹرو ویژولز، اسٹائلائزڈ پرفارمنسز اور سینیمیٹک خوبصورتی سے بھرپور ہے جو پاکستانی پاپ کے سنہری دور کی یاد دلاتا ہے، مگر ایک نئے، بین الاقوامی انداز کے ساتھ۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف علی حیدر کی دیرینہ واپسی کا نشان ہے بلکہ علی ظفر کے اُس وژن کو بھی ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ پاکستان کی موسیقی کے ورثے کو آج کی نسل سے دوبارہ جوڑ رہے ہیں۔ علی ظفر اپنی اس سیریز کے ذریعے لیجنڈری فنکاروں کو جدید ساؤنڈ اور عالمی معیار کی پروڈکشن کے ساتھ دوبارہ مین اسٹریم میں لا رہے ہیں۔ جدت اور ہمہ جہتی کی وجہ سے مشہور علی ظفر اس بار بھی نوسٹالجیا اور نئے دور کی تخلیقی سوچ کو ایک ایسے انداز میں ملا رہے ہیں جو کم ہی فنکار کر پاتے ہیں۔ علی ظفر کا کہنا ہے کہ ’’علی حیدر ایک ایسا آئیکون ہیں جنہوں نے ہماری نوجوانی کی ساؤنڈ ٹریک تشکیل دی۔ ظالم نظروں سے کے ذریعے انہیں ایک نئے، فنکی رنگ میں واپس لانا خوشی اور اعزاز کی بات تھی۔ یہ گیت ہماری یادوں کا جشن بھی ہے اور نئے سفر کی طرف قدم بھی۔