ضمنی انتخابات: نواز شریف کی ن لیگی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

11-24-2025

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات جیتنے والے نومنتخب ممبران اسمبلی کو مبارک باد دی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ پاکستانی عوام  نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔