پنجاب میں مزدوروں کی اجرت و تحفظ کیلئے انسپکشن کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت

11-24-2025

(لاہور نیوز) حکام نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے صنعتی یونٹس میں انسپکشن کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

کم از کم اجرت نہ دینے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت چیکنگ اور فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں سپیشل برانچ کو بھی انسپکشن مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا گیا ہے تاکہ عملدرآمد پر مؤثر نگرانی ہوسکے۔حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے صنعتی یونٹس میں چیکنگ کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق  پنجاب میں اب تک 1 لاکھ 66 ہزار 217 انسپکشنز کی جاچکی ہیں، جبکہ کم اجرت دینے پر رواں مالی سال میں 300 سے زائد مقدمات درج کیے گئے، انسپکشن کے نتیجے میں 23 لاکھ سے زائد مزدوروں کو مکمل اجرت دلائی گئی، او ایس ایچ (OSH) سیفٹی ڈرائیو کے دوران 8 ہزار 690 انسپکشنز بھی کیے گئے جن میں 4 ہزار 773 اداروں کو وارننگز اور ایڈوائزری جاری ہوئیں اور 2 ہزار 94 خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ او ایس ایچ ڈرائیو میں مجموعی طور پر 378 ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 33 صنعتی یونٹس سیل کیے گئے۔