ڈرائیونگ لائسنس میں کرپشن کی شکایات پر ریکارڈ جمع کروانے کا حکم

11-24-2025

(لاہور نیوز) کرپشن کی شکایات کے بعد ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز کو تمام ریکارڈ فوری طور پر جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق تمام ڈرائیونگ سکولز کو آج ہی فریش لائسنس ریکارڈ فراہم کرنا ہو گا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 ڈرائیونگ سکولز اپنا مکمل ریکارڈ ایکسٹرنل آڈٹ کے سلسلے میں آج شام تک آڈٹ برانچ مناواں میں جمع کروائیں۔ تمام انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر فائل پر ایس او پیز کے مطابق دستخط اور نمبر واضح طور پر موجود ہوں، حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکارڈ جمع نہ کرانے والے انچارجز اور ڈیوٹی افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔