27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر مختلف درخواستیں 5 دسمبر کو سماعت کیلئےمقرر
11-24-2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر مختلف درخواستوں کو سماعت کے لیے 5 دسمبر کو مقرر کر دیا ہے، اس معاملے کی سماعت جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پانچ دسمبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، تین رکنی بینچ میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر احمد بھی شامل ہیں۔ شہری منیر احمد سمیت دیگر درخواست گزاروں نے 27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور اصولوں کے منافی ہے، جس کے باعث عدالت اس کو کالعدم قرار دے۔ درخواستوں میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔