پاکستان کوسٹ گارڈز کی غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف کارروائیاں، 12 فشنگ ٹرالرز گرفتار
11-24-2025
(لاہور نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ کارروائیاں بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور ماڑہ، پسنی اور جیوانی کے سمندر میں کی گئی ہیں، ٹرالنگ کرنے والی کشتیاں اکثر دیگر غیرقانونی سرگرمیوں جیسے ہتھیاروں اور منشیات کی سمگلنگ میں بھی ملوث پائی جاتی ہیں، گزشتہ ہفتے پاکستان کوسٹ گارڈز نے 12 فشنگ ٹرالرز کو غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں یکم جنوری سے 25 مارچ 2025 تک جاری آپریشن کے دوران پہلے ہی 2 ٹرالرز ضبط کئے جا چکے ہیں، اس مہم کا مقصد سمندری وسائل کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔