پنجاب میں ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ووٹرز پر نئی پابندی عائد کر دی
11-23-2025
(لاہور نیوز) فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے معاملے کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹرز پر نئی پابندی عائد کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق پولنگ سٹیشن پر تعینات سیکیورٹی اہلکار یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ووٹر موبائل فون لے کر پولنگ سٹیشن میں داخل نہ ہو سکے۔ حلقے میں تمام پریزائڈنگ افسران کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پولنگ سٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی رازداری کو یقینی بنائے، الیکشن کمیشن نے ووٹر سے گزارش کی ہے کہ پولنگ سٹیشن پر اپنا موبائل فون لے جانے سے گریز کریں۔