’اپنی چھت اپنا گھر‘ منصوبہ، 35500 سےزائد گھروں کی تعمیرمکمل

11-23-2025

(ویب ڈیسک) اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت گھروں کی تعمیرکا بڑا ہدف عبور، 35500 سے زائد خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیرمکمل کرلی۔

صوبہ بھرمیں پروگرام سےمستفید خاندانوں کی تعداد 117159 ریکارڈ کی گئی، 72 ہزار 254 خاندانوں کے گھر زیر تعمیر ہیں، اب تک 142 ارب سے زائد رقم گھروں کی تعمیر کیلئے مختص ہو چکی ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق 9سال کیلئے بلاسود قرض کے حصول سے ہزاروں خاندان مستفید ہو رہے ہیں،5 سال میں 5لاکھ خاندانوں کوگھروں کی تعمیرکیلئے بلاسود قرض دیئے جائیں گے۔ پروگرام کی کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی منفرد مثال ہے، کم آمدنی والےخاندانوں کیلئے انتہائی آسان شرائط کےساتھ پروگرام جاری ہے۔ پروگرام کےمثبت اثرات میں تعمیراتی صنعت کا فروغ بھی شامل ہے، دیہات اور قصبوں میں پختہ گھروں کی تعمیر جاری ہے۔