بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیراعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب

11-23-2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مختلف جامعات کے طلبا و طالبات نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ روحانی والدین ہیں ان کی عزت و احترام واجب ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نوجوان پڑھا لکھا دلیر لیڈر ہے، بلاول بھٹو جلد آپ کے درمیان ہوں گے، بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیراعظم بنانا ہے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو اورشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے پائے کے لیڈرز ابھی تک پیدا نہیں ہوئے۔