شاہین شاہ آفریدی کو چوٹ لگ گئی،فاسٹ باولر زخمی ہوگئے
11-22-2025
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے.
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو پاؤں کے فیشل ٹشو میں معمولی چوٹ کے باعث فوری طور پر میڈیکل ٹیم کے زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو پاؤں کے ٹشو میں لگنے والی اس چوٹ کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے میڈیکل ٹیم ان کی حالت کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہے جب کہ شاہین کی دستیابی کا حتمی فیصلہ ان کی صحت میں بہتری اور میڈیکل کلیئرنس کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی فٹنس اور مکمل بحالی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔