نظام کی تبدیلی تک ہماری تحریک جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان

11-22-2025

(لاہورنیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران طاقتور سے ڈرتے اور کمزوروں کو پیستے ہیں، کسی سیاستدان کیلئے کوئی استثنیٰ نہیں، سب برابر ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کسی جاگیر دار یا سرمایہ دار کا نظام نہیں چلے گا، عوام میں نظام کی تبدیلی کا شعور پیدا کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جس پارٹی میں عوام کی رائے کا احترام نہیں، وہ کبھی حالات تبدیل نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عام لوگوں کی جماعت ہے، وڈیرے یا سرمایہ دار کی نہیں، ہمارے حکمرانوں نے فلسطینیوں کے خون کا سودا کیا ہوا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ عوام کا حق کھانے والوں کو پارلیمان میں جگہ دی جاتی ہے۔