کرپشن یا نظام کوکون ٹھیک کرے گا؟ آئی ایم ایف نے سوالات اٹھا دیے ہیں: تیمور جھگڑا
11-22-2025
(لاہورنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کرپشن یا نظام کوکون ٹھیک کرے گا؟، آئی ایم ایف نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان میں کرپشن ہو رہی ہے، اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤمیں آجاتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ عدالتوں کی دیانت داری پر سوال اٹھارہی ہے، رپورٹ پرنومبر2025کی تاریخ لکھی ہے، کرپشن یا نظام کو کون ٹھیک کرے گا؟ آئی ایم ایف رپورٹ پربات کرنےکےلیےاینکرز کے پاس وقت نہیں۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بیشترشوگرملیں سیاسی لیڈرشپ کےپاس ہے، آئی ایم ایف نے26ویں ترمیم پربھی سوالات اٹھائے، رپورٹ کےمطابق انویسٹرڈرتا ہے، ہمارا سوال ہےآئی ایم ایف رپورٹ میں تاخیر کیوں کی گئی، ہمارا سوال ہے آئی ایم ایف رپورٹ میں تاخیر کیوں کی گئی۔