انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کمیشن
11-22-2025
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ریٹرننگ افسران کو مکمل غیر جانبداری اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران کسی بھی سیاسی یا انتظامی دباؤ کو ہرگز خاطر میں نہ لایا جائے اور اپنی ذمہ داریاں پوری غیر جانبداری کے ساتھ ادا کی جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضابطۂ اخلاق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا کوتاہی کی صورت میں متعلقہ افسران کو سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔