کرشنگ سیزن میں تاخیر پر دس شوگر ملز کو نوٹسز
11-22-2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے کین کمشنر نے 15 نومبر تک کرشنگ شروع نہ کرنے پر دس شوگر ملز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
نوٹس جاری ہونے والی ملز میں اشرف شوگر ملز، بابا فرید ملز اوکاڑہ، شیخو شوگر ملز مظفر گڑھ، کشمیر شوگر ملز جھنگ، سیون سٹار ملز ننکانہ، آر وائی کے شوگر ملز رحیم یار خان، پتوکی شوگر ملز ضلع قصور اور چناب شوگر ملز تاندلیانوالہ شامل ہیں۔ کین کمشنر کے مطابق کرشنگ سیزن بروقت نہ شروع کرنے کی وجہ سے گندم کی بوائی میں بھی تاخیر ہوئی ہے، 26 نومبر کو شوگر ملز کی انتظامیہ کو کین کمشنر آفس طلب کیا گیا ہے تاکہ اس معاملے میں وضاحت طلب کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اگر فراہم کردہ جواب سے مطمئن نہ ہوئے تو ہر ملز پر روزانہ 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔