مانگا منڈی سے لاپتہ کم عمر بچیاں برآمد، چار ملزمان گرفتار
11-22-2025
(لاہور نیوز) مانگا منڈی سے دو طالبات کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت، انوسٹی گیشن پولیس نے کم عمر بچیوں کو برآمد کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے کے دوران دونوں بچیوں کو برآمد کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے بچیوں کو برآمد کرنے کے لیے تین سے چار لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔