پنجاب کی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی،لاہور کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر
11-22-2025
(لاہور نیوز) تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق خانیوال میں اے کیو آئی 365 اور لاہور میں407 ریکارڈ کیا گیا۔ ٹاؤن شپ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 727 ریکارڈ کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 685 ، کینٹ 547 اور سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا انڈیکس 483 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر، جس کا اے کیو آئی 368 ریکارڈ کیا گیا، کراچی 209 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی۔