لاہور: حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، 4 ملزمان گرفتار

11-21-2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے لاہور میں مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتار ملزمان میں سمیراحمد، رب نواز، محمد نعیم اور نعیم وقاص شامل ہیں، ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان سے 75 لاکھ پاکستانی روپے اور 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔ مزید برآں، ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں، ایف آئی اے کے مطابق، ملزم نعیم وقاص کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں بھی ملوث پایا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں مختلف معروف رجسٹرڈ کمپنیوں کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئی ہیں، ترجمان  نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔