رائیونڈ؛ ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق
11-21-2025
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے رائیونڈ پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
افسوسناک واقعہ رائیونڈ میں پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں ایک شخص تیز رفتار کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر پہنچی۔ ایدھی ترجمان نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت عبد الرحیم کے نام سے ہوئی، جو صوابی کا رہائشی تھا۔