سکولوں میں انٹرن اساتذہ کی بھرتی، ایک اور موقع مل گیا
11-21-2025
(لاہور نیوز) سکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتی میں امیدواروں کو ایک اور موقع مل گیا۔
درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 3 روز کی توسیع کردی گئی، امیدوار اب 24 نومبر تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے، 26 نومبر کو میرٹ لسٹ صبح 10بجے سکولوں کے باہر آویزاں کی جائیگی۔منتخب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویو 29 نومبر کو لیے جائیں گے۔ یکم دسمبر کومنتخب امیدواروں کو تعیناتی کے احکامات جاری ہوں گے، ابھی تک سوا 2 لاکھ درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔