لاہور سمیت پنجاب کے 9 کالجز میں نئے پرنسپل تعینات
11-21-2025
(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متعدد کالجز میں پرنسپل تعینات کر دیئے۔ 9 کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری ہو گئے۔
پرنسپل کے عہدہ پر نئے تقرر کے نوٹیفیکیشنز میں لاہور کے 6 کالجز شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر عظمیٰ خانم پرنسپل گورنمنٹ کالج فار ویمن وحدت کالونی تعینات کی گئی ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ناہید اختر کو پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بند روڈ تعینات کیا گیا۔ پروفیسر عارفہ زرین پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن سمن آباد تعینات کی گئیں۔ پروفیسر نازیہ خورشید کا پرنسپل گورنمنٹ جناح گریجوایٹ کالج فار ویمن مزنگ تقرر کیا گیا۔ چیف انسٹرکٹر محمد اکبر علی کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ٹاؤن شپ تعینات کردیا گیا۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر سخاوت علی کو پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ تعینات کیا گیا۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کنیز فاطمہ پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن پیپلز کالونی تقرر کردیا گیا۔