بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں

11-21-2025

(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی ٹریفک کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر 44 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کئے گئے ہیں، جبکہ سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 4 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 13 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، اس میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیاں شامل ہیں جن پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر  نے اس بات پر زور دیا کہ ہیلمٹ کا استعمال حادثات کی صورت میں ہیڈ انجری سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں، خاص طور پر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو معمول بنائیں۔ چیف ٹریفک آفیسر  نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھیں اور ان پر عمل کریں تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے، حکومت اور ٹریفک پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں مسلسل آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔