ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ٹیسٹ کا جدید طریقہ کار، اطلاق کب ہو گا؟

11-20-2025

(لاہور نیوز) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کرپشن کی شکایات، لائسنس کے پراسس میں شفافیت لانے کے لئےاہم اقدام، ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک ہیڈ کوارٹر نے 32گاڑیاں خریدنے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی، ٹریفک حکام کے مطابق  دسمبر تک گاڑیوں کی خریداری مکمل کی جائے گی، گاڑیوں میں سنسرز ،کیمرے ،پراسسر کی تنصیب کرائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر تیار گاڑیاں لاہور و دیگر بڑے شہروں میں دی جائیں گی، تجرباتی بنیادوں پر2گاڑیاں تیار کروا کر ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کروایا جاچکا، 32گاڑیوں کی خریداری کیلئے 16کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ ہونگے۔ حکام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں سامان کی انسٹالیشن پر اوسط6 لاکھ اخراجات آئیں گے،جدید گاڑیوں کی لانچنگ سے ٹیسٹ ، رزلٹ آٹومیٹکلی جنریٹ ہونگے، سفارشی ،نااہل امیدوارکسی صورت لائسنس حاصل نہیں کرسکیں گے،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے گاڑیوں کی خریداری کے سمری حکومت کوبھجوا دی ہے۔